گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر وٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رؤف مغل ایڈووکیٹ کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ سے ملاقات،حلقے میں ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معظم رؤف مغل نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔عوام کو ان کی جانب سے شروع کی گئیں فلاحی سکیموں اور شاندار ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ریلیف ملا ہے حکومت پنجاب دوسرے تمام صوبوں کی حکومتوں نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے جنہوں نے نامساعد معاشی حالات اور فتنہ پارٹی کی غیر ضروری تنقید کا سامنا بھی ہمت اور حوصلے سے کیا اور سخت محنت کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔