گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ والدین اساتذہ اور علماء کرام نئی نسل کی دینی بنیادوں پر تربیت و کردار سازی کریں،انسانی عظمت کا معیار دنیاوی دولت نہیں تقوی اور پرہیزگاری ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد نورالاسلام عالم چوک علامہ مفتی محمد حسین صدیقی والی مسجد میں منعقد سالانہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،قاری صغیراحمد نقشبندی،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری احسان المصطفٰی چشتی،صوفی تنویر حسین طاہر،حافظ عدیل عارف،چوہدری عمر سلیم گجر،ذیشان الیاس میر،حاجی محمد اکرم کھوکھر،حافظ محمد عثمان صدیقی،محمد ابوبکر صدیقی،محمد علی صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔