رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) مسافروں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے نے رحیم یار خان سمیت ملک بھرکے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور اسٹیشن ماسٹرز کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ریلوے اسٹیشنزکادورہ کریں اوروہاں پرکھانے پینے کے سٹالزپرفراہم کی جانے والی اشیاء کی چیکنگ کیساتھ تمام ریلوے اسٹیشنزپرصفائی کے نظام وبہتربنانے اور بجلی کی فراہمی کے علاوہ پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کاجائزہ لے کررپورٹس بھجوائی جائیں۔