قصور : ضلع بھر میں کلچر ڈے منانے کے حوالے سے تقریبات

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر میں کلچر ڈے منانے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں اور قصور کی مختلف تحصیلوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے گورنمنٹ گرلز امرائو علی خان ہائر سکینڈری سکول روشن بھیلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے بچوں کیساتھ کلچر ڈے منایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سی او ایجوکیشن ، اسسٹنٹ کمشنر قصور ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ودیگر افسر بھی موجود تھے۔ کلچر ڈے کے موقع پر سکول میں پنجابی کلچر کو نمایاں کرنے کے لیے بچوں نے دلکش اور خوبصورت لباس پہنے ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں بچوں نے ایک واک بھی کی۔ مختلف ٹیبلوز ، سکٹس ،دھولے ٹپے ماہیے اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے سکول میں داخلہ مہم کا بھی ایک بچے کی رجسٹریشن کر کے آغاز کیا۔ڈی سی قصور نے پنجاب کلچر کی نمائندگی کرتے پگڑی پہنی ۔نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن