لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں وہ آج کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ کھیلے گی۔ لاہور قلندرز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچ کھیلے۔ پہلے میچ میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے میچ میں قلندرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 79 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فتح کیلئے پر عزم ہیں۔