اوکاڑہ: تین ایکٹر زمین کا لالچ‘ تایا کے ہاتھوں کمسن بھتیجا قتل‘ نعش نہر سے برآمد

اوکاڑہ (نامہ نگار)تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں 3 ایکڑ زمین کی خاطر 10 سالہ یتیم بچے علی اکبر کو اس کے تایا عمران نے مبینہ طور پرگلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو سہاگ نہرمیں پھینک دی ۔پولیس ا و ریسکیو عملے نے نہر سے نعش برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن