پی آر اے ایل ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کی تنصیب، انضمام کیلئے مفت خدمات کیلئے پرعزم

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ تمام ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کی تنصیب اور انضمام کیلئے مفت خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس بات کا اعلان پرال کے جنرل منیجر عابد نعیم نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کارپوریٹ سیکٹر کیلئے یکم جون اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلئے یکم جولائی سے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کی تنصیب اور ایف بی آر کے ساتھ انضمام لازمی قرار دیا گیا ہے۔اپٹما نارتھ کے چیئرمین اسد شفیع نےڈیجیٹل انوائسنگ سے متعلق آگاہی سیشن کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔ تمام ٹیکس دہندگان کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو لائسنس یافتہ انٹیگریٹرز کے ذریعے ایف بی آر کیساتھ الیکٹرانک انوائسنگ کیلئے منسلک کریں۔

ای پیپر دی نیشن