فری میڈیکل کیمپ 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سرور شاہدہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 245 واں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد مریضوں کے دل، بلڈ پریشر، بلڈ کولیسٹرول، شوگر کے فری چیک اپ کئے اور ادویات فراہم کیں اس موقع پر ادارے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے کہا کہ ادارے کی طرف سے150سے زائد مریضوں کے دل کی انجیوگرافی، 65سے زائد انجیوپلاسٹیز 18سے زائد دل کے بائی پاس کی سرجریز، مستحق مریضوں کی ادارے کی طرف سے مفت کیے جاچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن