سانحہ جعفر ایکسپریس، کامیاب آپریشن، مسافروں کی بحفاظت بازیابی احسن اقدام،مشترکہ بیان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جعفر ایکسپریس سانحہ، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کامیاب آپریشن، مسافروں کی بحفاظت بازیابی اور تمام دہشت گردوں کوکیفرکردار تک پہنچانا قابل ستائش ولائق تحسین ہے۔ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورالیکشن بورڈ کے رکن سید سبط الحیدر بخاری، ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ اور مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ  پاک فوج کی جرات مندانہ کارروائیوں کی مکمل تائیداور حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن