مالی امداد کے چیک غریبوں تک پہنچانا قابل تحسین اقدام،فرخ اقبال

  بیول(نامہ نگار)دس ہزار روپے کی مالی امداد کے چیک غریب نادار ،مستحق گھرانوں کیلئے شروع  کیا گیا پروگرام وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے لیکن مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان کی مقامی قیادت نے جلد بازی میں اپنے لوگوں کو شامل کرنے کیلئے مرحومین کے نام بھی شامل کردئیے گئے جو قبل افسوس اور مزمت کرتے ہیں مقامی قیادت کی نااہلی اور جلد بازی کا نتیجہ حکومت پنجاب کو بدنام کر رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں اس دس ہزار روپے سکیم میں شامل لوگوں کی انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق سکیے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان راہنماں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نااہل ناتجربہ کار افسر شاہی اور پروگرام کا حصہ بنانے والے سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو شامل کیا گیا تو دس ہزار روپے کی چیک سیکم بری طرح ناکام ہو جائے گی اور ملکی خزانہ پہلے ہی خالی ہے اس کو اگر شفاف بنا ہے تو بی آئی ایس پی نادارہ کو شامل کیا جاتا اور غربت سروے پروگرام کا ڈیٹا حاصل کر غریب نادرا محستق گھرانوں کے افراد باآسانی شامل کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن