گورنر پنجاب کی کاوشوں سے  حسن ابدال اور فتح جنگ کے  روٹس پر الیکٹرک بسیں چلیں گی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے اب حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر سی ڈی اے کی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔گورنر پنجاب سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ملاقات کی ملاقات میں حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر سی ڈی اے جو اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلا رہا ہے نے فتح جنگ اور حسن ابدال کے عوام کے لیے اسلام آباد کا سفر مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے اپنی الیکٹرک بسوں کے روٹس میں توسیع دینے پر اصولی طور پر اتفاق کیا  جس کی قانون کے مطابق باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسلام آباد سے فتح جنگ اور حسن ابدال تک الیکٹرک بسوں کے روٹس میں توسیع سے عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن