اسلام اباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو اس سے قبل تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دے دی جائیں گی اس سلسلے میں مراسلہ متعلقہ اداروں کو بھیج دیا گیا ہے