رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی حکومتی درخواست پر نوٹس 

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منسوخی کی حکومتی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر حکومت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے فریقین مدعی مقدمہ اور ملزم ہاشم عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی،26 نومبر کو ملزم کی گاڑی سے رینجرز کے تین اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن