پاکستان سنی تحریک کایومِ تحفظ ناموسِ رسالتؐ منانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک نے حکومت کو 15 مارچ یومِ تحفظ ناموسِ رسالت کے حوالے سے 10 نکاتی تجاویز پر مبنی خط ارسال کیا ہے، جس میں ناموسِ رسالت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف عملی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی جانب سے جاری گئے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان سنی تحریک 15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت منانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اسلامیانِ پاکستان کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ قوم میں جذبہ عشقِ رسول کو مزید فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ صدر اور وزیراعظم قوم سے خصوصی خطاب کریں جس میں تحفظ ناموس رسالتؐ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔سربراہ پاکستان سنی تحریک نے اپنے خط میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دن کو محض رسمی تقاریر تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسے حقیقی معنوں میں مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے اپنی 10 نکاتی تجاویز میں اہم اقدامات کی نشاندہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ناموسِ رسالت کے تحفظ کو حکومتی اور سیاسی پلیٹ فارمز پر مضبوط بیانیہ کے طور پر اپنانے کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن