جعفر ایکسپریس پر حملہ افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے: عبدالجبار ساجد

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)کنوینئر امن کمیٹی رانا عبدالجبار ساجد اور مرزا محمد یوسف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گرد حملہ ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے،یہ حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم ان مشکل حالات میں متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم پر قائم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہیں جنہوں نے ملک میں امن کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ دہشت گرد چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم شہداء  کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دشمنوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم اپنی سرزمین پر امن کے دشمنوں کو پنپنے نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن