شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ دینی تعلیمات سے دوری امت کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے مسلمان اپنے اصل کی طرف لوٹیں اور نبی کریم ؐ کے اسوئہ حسنہ کو مشعل راہ بنائیں دامن رسول ؐ تھام لینے سے ہی دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اور کامیابیاں حاصل ہوسکتی ہیںاہل بیت عظام اور خلفائے راشدین کی محبت ایمان کے بنیادی تقاضوں میں سے ہے نئی نسل کو حضور نبی کریم ؐ اہل بیت اطہار اور خلفائے راشدین کی زندگیوں سے روشناس کرانا ضروری ہے اس وقت عالم اسلام انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی رواداری بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دیا جائے اسلام دشمن قوتیں ہمیں مذہبی نسلی لسانی و علاقائی تعصب میں الجھا کر کمزور کرنے کے درپے ہے مگر ہم نے ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ملک کے دفاع کے لیے برسرپیکار افواج پاکستان کی مکمل حمایت کرنی ہے ۔