کراچی کنگزاوراسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان مقابلہ آج ہوگا

 پی ایس ایل 5 کے 28 ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 28ویں میچ میں آج کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کے فرائض عماد وسیم جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان  قیادت کریں گے۔گزشتہ روز کراچی اسٹیڈیم  میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو3رنز سے شکست دیدی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کےکراچی میں میچزبند اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آج کا میچ  بھی بغیر شائقین کے کھیلا جائےگا ۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کو 4روز تک محدود کر دیا گیا ہے اورپی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ 15 مارچ تک مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ ایونٹ کے پلے آف میچزکو سیمی فائنلز کا درجہ حاصل ہو گیا ہے،دونوں سیمی فائنلز 17مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 18 مارچ کو فائنل بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں 34 کے بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن