پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے 4 اہلکار دہشت گردوں کی بچھائی بارودی سرنگ کاشکار ہوگئے، واقعے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔شہید ہونے والوں میں ایک جےسی او بھی شامل ہےجب کہ شہداء میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، اویس خان اور محمد انور شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی گاڑی مرگت کوئٹہ روڈ پر آئی ای ڈی کانشانہ بنی جس کے بعد ایف سی نےعلاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قربانیوں سےحاصل امن کوخراب نہیں ہونے دیں گے ایسے بزدلانہ اقدامات سےدشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی فورسزہرطرح کی سازش کو ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔