لاہور(نیوز رپورٹر)صو با ئی وزیر ہائیر ایجو کیشن پنجاب را نا سکندر حیات نے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حیات احمد خان اور ممبر صو بائی اسمبلی پنجاب مسٹر محمود انور کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی کادورہ کیا اور وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی۔را نا سکندر حیات نے راوی کیمپس کے اے بلاک میں قائم پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجوکیشنل کمپلیکس کے مختلف سیکشن لا ئبریری اور آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ ویٹر نری یونیورسٹی کی تعلیم و تحقیق میں تر قی کو سرا ہا۔انہوں نیطلبہ کی سفری سہو لیات کیلئے Eبس سروس شرو ع کرنے‘ یونیورسٹی ہسپتال میں سٹاف کیلئے علاج کی بہترین سہو لیات فرا ہم کرنے کی یقین دہا نی کرائی اوریونیورسٹی لیڈر شپ کے کردار کی تعریف کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے صوبائی وزیر کو ویٹر نری یونیو رسٹی کی نصا بی و غیر نصا بی سر گرمیو ں میں کامیابیوں کے بارے آگاہ کیا۔