آئی پی پی قیادت انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی : خالد محمود

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے کہا ہے کہ آئی پی پی کی قیادت سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہم تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل میں فعال کردار ادا کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کاز کی خاطر پارٹی قیادت نے ہمیشہ واضح موقف اپنایا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت معاشی استحکام کی پالیسیوں میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کواعتماد میں لے اور اپوزیشن جماعتیں بھی اپنے مطالبات منوانے کیلئے ایوان کے اندر جمہوری طرز عمل کے تحت آواز اٹھائیں احتجاج کے نام پر انتشار کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کے دوران صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر میاں تیمور خالد ، امجد علی گادھی ،شیخ یاسر ندیم ، شیخ خالد محمود ودیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن