لاہور( کامرس رپورٹر)ترجمان پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا ہے کہ حال ہی میں تعینات ہونیوالے منیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا کی ہدایت پر محکمے کی ظاہری حالت بدلنے اور اسکی خوبصورتی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کئی اقدامات مکمل کر لئے گئے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا علی ارشد راناکی جانب سے متعدد اقدامات کی ہدایات پر بلا تاخیر پیشرفت کی گئی ہے۔ ہیڈ کوارٹر کی پارکنگ سے لیکر تمام شعبوںمیں بہترین صفائی ستھرائی کرائی گئی ، دفاترمیں لٹکتے تاروں کو درست کیا گیا‘ استقبالیہ کو بہتر بنایا گیاہے۔ سرسبز ماحول کیلئے مختلف قسمکے پودوں کے گملے رکھے گئے اور رنگ و روغن بھی کرایاگیا ہے۔ ترجمان نے کہا ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن نے 20روز میں جس طرح کے اقدامات کیے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔