شہرِ قائد: سردی کی شدت میں  کمی

شہرِ قائد میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے. آج رات درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا. آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے.دن کے اوقات میں ہوا کی رفتار 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوجائے گی۔

ای پیپر دی نیشن