دوسری ایشیا،مشرق وسطیٰ،افریقہ اکیڈمک اینڈ ریسرچ اینٹیگریٹڈکانفرنس  

لاہور(لیڈی رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہورکے زیراہتمام دوسری ایشیا،مشرق وسطی،افریقہ اکیڈمک اینڈ ریسرچ اینٹیگریٹڈکانفرنس 2025(ACARI)کا انعقاد کیا گیاجس کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف لاہور نے اشتراک کیا تھا۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں کینا کے وزیرتعلیم ڈاکٹر مبروالیکام نے بطورچیف گیسٹ اورچیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد اور وائس چانسلر اکیوٹیریونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یوگنڈا محمد مپیزا مہینگونے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ عزیر رئوف،عمارہ اویس، ڈاکٹر شاہدمنیر ،ڈاکٹر شاہد سرویاسمیت ملکی اور غیر ملکی پر وفیسرز،سکالرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میںآسٹریلیا، بلغاریہ ،کینڈا، انڈیا ، کینیا،کویت ، لبنان،سعودی عرب،ترکیہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن