\کرپشن ‘اختیارات سے تجاوز 2سابق ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمہ

لاہور(نامہ نگار) افسران کی انکوائری رپورٹس میں میں گنہگار ثابت ہونے پر تھانہ ڈیفنس اے میں سابق ایس ایچ او ڈیفنس اے سب انسپکٹر سجاد کیخلاف منشیات فروشوں کو 10 لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تھانہ فیصل ٹاؤن میں سابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سب انسپکٹر سلمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کیخلاف اختیارات میں تجاورز کرنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن