پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ یونین کا اجلاس ٗ لیاقت ضیاء مرحوم کیلئے  تعزیتی ریفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا 

میاں چنوں ( خبر نگار ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام صدر جنوبی پنجاب ایپسما ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں کی صدارت میں خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا  گیا جس میں رانا انوار الحق فخری،چو ہدری رؤف اشرف، لیاقت علی ضیاء مرحوم کے صاحبزادے حسن ضیاء، احسن ضیاء، چودھری سہیل انور گجر، سید طاہر شاہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سابقہ چیف لیاقت ضیاء مرحوم کیلئے 18 دسمبر بروز بدھ کو ہونیوالا تعزیتی ریفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کیساتھ ایف بی آر، سوشل سیکورٹی محکمہ کی جانب سے پرائیویٹ سکولز کو بھیجے گئے نوٹسز کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں کو تمام پرائیویٹ سکولز کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن