اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیر اعلی بلوچستان سینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل رضاکار ڈے کی تقریب میں بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاکا روں کے عزم محنت، اور سماجی بہبود کے لیے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں،رضاکار معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جو اپنے وقت اور وسائل کو دوسروں کی مدد کے لیے وقف کرتے ہیں۔تقریب میں ملک بھر سے رضاکاروں اور چھوٹی بڑی سماجی تنظیموں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز بھی دئیے گئے،مسلم ہینڈز پاکستان کے مینیجر محمد ریحان طاہر نے کہا کہ مسلم ہینڈز ہمیشہ سے رضاکاروں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر معاشرتی ترقی کے لیے کام کرتا رہا ہے اور یہ روایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔