پنڈ دادنخان(نامہ نگار)پنڈ دادنخان تحصیل کے گاؤں کندوال کی 25 ہزار آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی کا آغاز ۔ کندوال میں پانی کی بہت زیادہ قلت تھی اور لوگوں کے گھر تقریبا ایک ماہ بعد میٹھا پانی آتا تھا لیکن ملک تصور عباس ریحان اور ملک نوید ریحان کی کاوشوں سے کندوال میں نئی واٹر سپلائی اسکیم کا آغاز ہو گیا ہے۔اور اب ہرروز پانی ملے گا،کندوال کی عوام نے ان دونوں بھائیوں ملک تصور عباس ریحان اور ملک نوید عمر ریحان کو اس احسن کردار پر شکریہ ادا کر،تے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔