ریواز گارڈن کی آبادی میں گندگی کے ڈھیر ،مسائل میں اضافہ،بیماریوں کا خطرہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)سماجی رہنما محمد تسلیم ثناء اللہ نے کہا ریواز گارڈن کی آبادی میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے اور مناسب طریقے سے اسے ٹھکانے نہ لگانے  کے باعث آبادی میں صحت و صفائی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ یہاں مقیم لوگوں کی صحت خراب ہونے کا اندیشہ لاحق ہے۔ اس صورتحال کے تدارک کیلئے محکمے کے حکام کو مکینوں کی جانب سے سالڈویسٹ مینجمنٹ کو تحریری شکایات کی گئی ہیںکہ آبادی میں ڈسٹ بن لگاکر صفائی کا انتظام کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن