تعلیم ہر بچے کا پیدائشی بنیادی حق ہے، آصف نذیر بٹ 

  کلرسیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی غزن آباد کے صدر آصف نذیر بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا پیدائشی بنیادی حق ہے مضبوط قوم کی تشکیل میں بامقصد جدید اور نظریاتی تعلیم کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول گکھڑادمال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں اعلی تعلیمیافتہ اور تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہیں عوام سرکاری مدارس میں دستیاب جدید سہولیات سے استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں آنے والے طلبہ کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملتے ہیں سرکاری مدارس میں طلبہ طالبات کی کردار سازی بھی کی جاتی ہے طلبہ کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے روشناس کرایا جاتا ہے انہوں نے سکول کی تمام معلمات اور انچارج کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ سکول کی کارکردگی پر مطمئن ہیں اس موقع پر خالد اطہر ایڈووکیٹ، نمبردار حسن اختر،مزمل۔کیانی،محمد رمضان،محمد گلزار و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن