دنیا بھر کی مسیحی برادری نے پام سنڈے کا تہوار مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز پام سنڈے کا مذہبی تہوار جوش وخروش سے منایا۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور ملکی سلامتی‘ استحکام اور قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ پاکستان کے مختلف چرچز میں بھی مسیحیوں کا خاصا رش دیکھا گیا‘ جہاں مسیحی بھائیوں نے اقلیتی آزادی کے ساتھ اس مذہبی تہوار کو بھرپور طریقے سے منایا۔

ای پیپر دی نیشن