فیروزوالہ(نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں شادی کی تقریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا فوری ایکشن لیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا غلام سرور اطلاع ملتے ہی ٹیم کے ہمراہ فائرنگ کرنے والے ملزمان ریاض عرف راجہ اور ساتھی احسان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔