قصور:ہوائی فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق،لڑکی زخمی

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔بگری کے علاقے میں مصطفی کی مہندی کی تقریب جاری تھی دوران فنکشن ہوائی فائرنگ ہوئی ،گردن پر گولی لگنے سے اقبال موقع پر دم توڑ گیا۔ جھبر گاؤں میں محمد اشرف کی بارات کے دوران ہوئی فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے 15سالہ لڑکی سویرا بی بی زخمی ہوگئی،جسے علاج کے لیے آر ایچ سی ہسپتال کنگن پور منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن