لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کی انتظامیہ کی خواہش پر کمشنر کیپٹن (ر)محمد عثمان کی خصوصی ہدایت پر جامعہ اشرفیہ لاہور میں کرونا وبا سے حفاظت اور بچاؤ کے لیئے کرونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ۔جس میں ناظم حافظ اسعد عبید کی زیر نگرانی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔