وزیر اعظم شہباز شریف نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو ملاقات کیلئے بلالیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے مالی مشکلات کے باعث جلیبیاں بیچنے پر مجبورقومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے فٹبالر محمد ریاض نے مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنا شروع کردی، ان کی جلیبی فروخت کرنے کی خبر اخبارات میں شائع ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔محمد ریاض ایشین گیمز، سیف گیمز، یوتھ چیمپئنز شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے درجنوں انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔محمد ریاض ڈیپارٹمنٹس کی بندش اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم سے فٹبال کھیلا کرتے تھے۔ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ مشکور ہوں جنہوں نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔

ای پیپر دی نیشن