لاہور (نامہ نگار) پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات طے کرنے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس 15 مارچ ہفتہ کو شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گا۔ میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ خان، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق شریک ہوں گے۔ صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔