سیہون (این این آئی، نامہ نگار) وزیرِاعلیٰ سندھ کے آبائی شہر سیہون میں سکول پر نامعلوم افراد کے حملہ سے بھگدڑ مچ گئی، دوران امتحان فائرنگ سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلح افراد نے سکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق سیہون شریف میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں زمین کے تنازعہ پر استاد پر فائرنگ کی گئی،اس دوران موٹر سائیکلوں اورسکول کے دروازوں کو بھی توڑا گیا، مسلح ملزمان استاد کو ہراساں کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔سیہون شریف کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیہون میں دوران امتحانات مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، 9 سے زائد ملزموں نے سکول کے اندر گھس کر فائرنگ اور موٹر سائیکل سمیت کمروں کے دروازے توڑ ڈالے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر با آسانی فرار ہوگئے۔