کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر اڈیالہ جیل کے دو ہیڈ وارڈرز برطرف

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن