شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ملک محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام بے یارو مددگار ہیں جنہیں آباد کاری کیلئے بھرپور امداد کی ضرورت ہے مسلم حکمرانوں کو فلسطینیوں کی ہر لحاظ سے اعانت یقینی بناناہوگی تاکہ کھنڈرات بن چکے غزہ میں دوبارہ زندگی رواں دواں ہوسکے امریکہ و یورپی ممالک کے حکمران اسرائیل کا کھل کر ساتھ دیتے آرہے ہیں مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے فلسطینیوں کو بھرپور سپورٹ حاصل نہیں ہوئی۔