اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے:تسلیم اختر 

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج، اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی تقسیم، اشیاء خورونوش کی بنیادی قیمتوں اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے اشیاء کی بیس لائن پرائس، پے آرڈرز تقسیم اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا اور کہا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے نگہبان رمضان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی تقسیم جلد مکمل کی جائے تمام متعلقہ افسر محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن