گوجرخان (نامہ نگار)بڑکی جدیدمیں بچھائی جانے والی واٹر سپلائی پائپ آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی کئی قبل شروع ہونے والا کام ابھی تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا پائپ لائن بچھانے کے بعد کنکریٹ کی گئی گلیوں سے کچرا اٹھانے کی زحمت گوارا نہ کی گئی کئی روز سے مٹی کے ڈھیر لوگوں کے گھروں کے باہر پڑے ہوئے ہیں گلیوں کا راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے چھوٹے بچے ان کچرے کے ڈھیروں میں گر رہے ہیں لیکن بلدیہ افسران نے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے نااہل سب انجینئرعظیم کی نااہلی کے باعث تعمیر کی گئی گلیوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جبکہ پائپ لائن بچھانے کے بعد کنکریٹ کی گئی گلیوں سے کچرا نہ اٹھایا گیا کئی روز سے گلیوں اور بڑکی روڈپر کچرا اسی طرح پڑا ہوا ہے چیف آفیسر عمرشجاع کو بھی آبادی مکینوںنے آگاہ کیا لیکن انہوں نے بھی اپنے تعلق والے افراد کی ایک گلی سے کچرا اٹھوایا آبادی مکینوں نے مقامی منتخب قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ بلدیہ میں عرصہ دراز سے نااہل افسران تعینات ہیں ان کی جگہ فرض شناس آفیسروں کو تعینات کیا جائے جو عوام کے مسائل حل کریں۔