چونیاں ( نمائندہ خصوصی) ایس ڈی پی او چونیاں رانا زاہد کے احکامات کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ایس ڈی پی او چونیاں رانا زاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر سرکل کے تھانوں کے پولیس افسر و جوان الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے مساجد اور عید گاہوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے میٹل ڈیٹیکٹر سی سی ٹی وی کیمرے اور مین جگہوں پر واک تھرو گیٹ کی ضرورت کے مطابق تنصیب بھی کی جائے گی۔