لاہور (نیوز رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن پنجاب عمران گورایہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے، پی ٹی آئی کا پھیلایا گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا ،پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران گورایہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہلڑ بازی کی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی نے قانون شکنی کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ،مسلح گروہوں کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت پہلے دی نہ اب دی جائے گی.توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پی ٹی آئی کا ٹریڈمارک بن چکا ہے، عمران گورایہ نے کہا کہ معصوم عوام کو پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی سے محفوظ رکھنا حکومت کا فرض ہے اسی لیے گزشتہ لانگ مارچ کے دوران حکومت نے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے تھے ،عوام کی حفاظت کیلئے ریاست پہلے کی طرح اب بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔