محرم میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے:چوہدری ارشد  

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی زیرنگرانی محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی ، سکیورٹی سمیت دیگر بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر بارشی پانی کی نکاسی کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران محرم الحرام کے دوران ضلع بھر کے شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں۔ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے ، شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن