تھائی لینڈ: چاول کے کھیت اژدھے، بلی دیوی کی عکاسی کرتے رنگین فن میں تبدیل

لندن (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا اور چاول کے کھیتوں کو سرخ اژدہا، بلی دیوی، کتے اور بلیوں کے عکاسی کرتے فن میں تبدیل کر دیا گیا۔ شمالی تھائی لینڈ کے علاقے تانیپونگ جائکھام میں ستمبر میں سیلاب سے محصور ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تانیپونگ اور ان کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5 ایکڑ سے زائد اراضی کو دلکش تصاویر میں تبدیل کر دیا۔ تانیپونگ کا کہنا تھا کہ ہم نے اژدہا کا ڈیزائن تمام منفی سوچ دور کرنے کے لیے تخلیق کیا اور امید ہے یہ بحران جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں چاول کے اس آرٹ کی نمائش کی گئی تھی اور جب سے طلبہ، شہری اور مقامی افراد سمیت ہزاروں افراد نے دورہ کیا اور انہیں یہاں سے امید، حوصلہ اور مثبت اثرات ملے ہیں۔ تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے ایک کسان تانیٹ مالا نے قریبی علاقوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بارے میں بتایا کہ ہم کسی صورت کھانے پینے کی اشیاء پیدا نہیں کر سکتے، ہر چیز سمندر کی طرح ہے۔

ای پیپر دی نیشن