ملتان (نمائندہ نوائے وقت‘ خصوصی رپورٹر‘ خبرنگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں آٹے، چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔دودھ کی قیمت فکس کرکے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے۔ فرد، گرداوری، کسان کارڈ کے بغیر ہرگز کھاد فراہم نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک کرے۔ کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے دریں اثناء ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ویکسی نیشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے کہا کہ مقررہ عمر کے بچوں کو ویکسین نا لگوانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امیکرون کے بڑھتے کیسز کے ہیش نظر شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں۔30 سال سے زائد عمر کے افراد جن کی ویکسی نیشن کو 6 ماہ کا عرصہ گزر گیا۔ہے بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔کمشنرنے میونسپل اداروں کے سربراہان کیساتھ علی الصبح گول باغ اور اطراف کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔ان سے شہریوں نے ملاقات کی اور مسائل بیان کئے۔