کراچی میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں بچے سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی گٹرباغیچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بارہ سالہ بلال جاں بحق جبکہ بتیس سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، کھارادر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا جبکہ فیڈرل بی ایریا اورنارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیوں کو نذرآتش کردیا، پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کر آگ لگائی جس کے کچھ دیربعد یوسف پلازہ کے قریب بھی ایک ٹرک کونذرآتش کیا گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں بھی ایک گاڑی کوآگ لگائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن