کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمثبت آغاز ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 113پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار 600 کی سطح پر پہنچ گئی۔
گذشتہ روز مارکیٹ 816 پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار 531پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب ڈالر 2پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کے اضافے سے154.34 سے بڑھ کر 154.36 ہوگئی۔