وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدر آمد کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ آفس سمیت سرکاری محکموں کے نان ڈویلپمنٹ اخراجات میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے کفایت شعاری پالیسی پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔