گلشن حدید میں کریکر دھماکہ، 12 مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں12مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے، تفتیشی حکام کے مطابق اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔ پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں12مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ تفتیشی حکام نے اس ضمن میں بتایاکہ گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے،اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے قریب 2 پولیس اہلکار تعینات تھے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو سزا کے طور پر کوارٹر گارڈ کردیا گیاہے جبکہ ایس ایچ او اسٹیل ٹائون شاکر کوبھی سستی دکھانے پرمعطل کردیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن