گلیوں، گرین بیلٹس، عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ، عمارتی ملبہ پھینکنے سے گریز کریں

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہریوں کے بہترین مفاد میں ان کو مطلع کیا  ہے کہ اسلام آباد ٹیرٹری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ونگ ریگولشنز 2023 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے ہے گا اس حوالے سے اسلام آباد کی حدود بالخصوص گلیوں، گرین بیلٹس، آبی گذرگاہوں یا عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے فضلے بشمول کوڑا کرکٹ، عمارتی ملبہ یا میٹریل پھینکنے کی سخت ممانعت ہے مزید برآں اسلام آباد ٹیرٹری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ونگ ریگولشنز 2023 کے تحت دوران سفر گاڑیوں سے شاہراہوں پر شاپنگ بیگ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بھی گریز کیاجائے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے. 

ای پیپر دی نیشن